خبرنامہ پاکستان

نیب کا شریف فیملی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب کا شریف فیملی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور:(ملت آن لائن) نیب نے شریف فیملی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، فیصلہ نیب ٹیم کو لندن سے ملنے والے مزید ثبوتوں‌ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نیب ٹیم کو لندن سے ملنے والے ثبوتوں‌ کی بنیاد پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے. واضح رہے کہ نیب کی دو رکنی ٹیم کو لندن میں ایون فیلڈ کیس کے سلسلےمیں ثبوت ملےتھے۔ نیب نے30 دسمبر کو نوازشریف اور مریم نواز کوطلب کیا تھا، مگر نوازشریف اورمریم نواز نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق اب نوازشریف اورمریم نواز کی عدم پیشی پر ضمنی ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 9 جنوری تک ملتویتجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں یہ ضمنی ریفرنس شریف برادران کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت استغاثہ کے 2گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد 9 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔اس سے قبل 19 اکتوبر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ اسی روز عزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں بھی نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ نیب کی دو رکنی ٹیم کولندن میں ایون فیلڈ کیس کےسلسلےمیں ثبوت ملے، جن کی بنیا دضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔