خبرنامہ پاکستان

نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں کی مشاورت سےشروع کیا گیا: وزیراعظم

کراچی(آئی این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا،امن و امان کی صورتحال گذشتہ سال سے کافی حد تک بہتر ہے اور دہشتگردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرکے دم لیں گے۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صور تحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرکے دم لیں گے ،امن و امان کی صورتحال گذشتہ سال سے کافی حد تک بہتر ہے،نیشنل ایکشن پلان کا دوسرا مرحلہ صوبوں کی مشاورت سے شروع کیا جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں امن سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔(خ م)