خبرنامہ پاکستان

نیشنل ایکشن پلان کی جائزہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (اے پی پی) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا ، اجلاس کی صدارت قومی سلامتی کے مشیر لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کریں گے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا ۔ قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران ،انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے اور تمام وزرائے داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بعض وفاقی سیکرٹریز کوشرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔اجلاس میں موجودہ صورتحال اور قومی ایکشن پلان کی نگرانی اور اس پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جائیگا ۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد میں تاخیر کیا بھی جائزہ لیا جائیگا اور قومی امنگوں اور تمناؤں کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے سمت کا تعین کیا جائیگا ۔