خبرنامہ پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا۔ ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کردی گئی۔ واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی بتدریج کی جائے گی۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 696 میگا واٹ ہے۔ مکمل تکمیل پر منصوبہ نیشنل گرڈ کو سالانہ 5 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرے گا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ بھی ہوگا۔ منصوبے کا پہلا یونٹ رواں سال مارچ میں پیداوار شروع کردے گا جبکہ منصوبے کے بقیہ 3 یونٹ رواں سال مئی اور جولائی میں مکمل ہوں گے۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستانی پبلشرز نےعالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا

ئی دہلی:(ملت آن لائن) پاکستانی پبلشرز نے 6 سے 14 جنوری تک بھارت میں ہونے والے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 6 سے 14 جنوری تک عالمی کتب میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں 40 ممالک سے پبلشرز شریک ہوں گے تاہم پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ انتظامیہ نیشنل بک ٹرسٹ نئی دہلی کے مطابق پاکستان سے ابھی تک صرف ایک پبلشر نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، گزشتہ برس ہونیوالے عالمی کتب میلے میں بھی صرف پاکستان سے چلڈرن پبلی کیشنز نے ہی شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق عالمی میلے میں شرکت کے لیے کسی پبلشر کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ وہ خود درخواست کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستانی پبلشرعالمی کتب میلے میں شریک نہیں ہوتے۔