خبرنامہ پاکستان

ن لیگ آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

ن لیگ آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

سرگودھا: (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن آج سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیاسی میدان لگائی گی۔ جلسے کے انتظامات مکمل، نوازشریف خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن آج سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ کوٹ مومن میں ہونے والے جلسے سے نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پنڈال میں نواز شریف، شہبازشریف اور مریم نواز کے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں ساﺅنڈ سسٹم پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے آج ہونے والے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع کرنے کا دعوہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس جلسہ سے مریم نواز اپنے سیاسی کیریئر جبکہ میاں نواز شریف تحریک عدل کا آغاز کریں گے۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…بھارتی فورسز کی نیزہ پیرہ سیکٹر میں فائرنگ، 2 خواتین زخمی

راولپنڈی: (ملت آن لائن) بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، نیزہ پیرہ سیکٹر میں فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کر کے دو خواتین کو زخمی کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری ظفر وال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے 3 شہری زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر نہتے شہریوں کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔