خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا
اسلام آباد (ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اقلیتی وزیر خلیل طاہر سندھو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں، حال ہی میں پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی خلیل طاہر سندھو نے لاہور میںپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں یقین دلایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دیگر ایم این اے اور ایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑنے والے ہیں لیکن وہ اس وجہ سے خاموش ہیں کہ اس وقت انہیں ترقیاتی فنڈز مل رہے ہیں۔