خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ،وزیراعلی پنجاب ،وفاقی وزیرداخلہ ودیگرکا ٹرین حادثےپراظہارافسوس

ملتان(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے ملتان میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ میتیں منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔