خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیرنےمسئلہ کشمیر کیلئےاپنا بھرپورکردارادا کیا

میرپور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محتر مہ وحیدہ شمیم نے کہا ہے کہ قائد ایوان وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خا ن نے مسئلہ کشمیر کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لیے سوالیہ نشان ہیں حریت قائد ین کی گرفتاریاں بھارتی سامراج کی جمہوریت کو بے نقاب کر چکی ہیں مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہر کر کشمیری قوم نے ایک بار پھر اغیار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے کشمیری پاکستان کی خاطر اپنا جان ومال سب قر بان کر سکتے ہیں مگر ہندو بنیا کے آگے سر نہیں جھکا سکتے وزیراعظم پاکستان وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے جرات منداور دلیرانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں دہشت گردی کو پاکستان سے جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار میاں محمد نواز شریف کی صورت میں قوم کی آواز ہے میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ آڑھائی سالوں میں ملک کے اندر جہاں معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر اس کے حل کے لیے کوششیں کیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب سے ملک کے عوام کے اندر نیاجوش وولوالہ پیدا ہوا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وحیدہ شمیم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار حاصل کرنے کے ساتھ ہی ملک میں امن و امان کی بحالی سے انتہائی اہم ترین فیصلے کیے انہوں نے مزید کہا کہ وحیدہ شمیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک ایسا پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہے جہاں امن وسلامتی ہو اور شرپسند عناصر کو تعلیم کو ترقی سے شکست دی جائے۔