خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکوایک مرتبہ پھراجاگرکریں گے، بلیغ الرحمان

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھراجاگرکریں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان بڑی سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور وزیراعظم پاکستان دنیا کی توجہ اس جانب مبزول کرانے کے لئے فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سارک کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھر پور قوت کے ساتھ اجاگرکیا گیا تھا اور ہم اس مسلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئندہ ماہ وزیراعظم محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اس مسئلے کو اجاگر کریں گے۔