خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدرکا فون، سانحہ کوئٹہ کی مذمت

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے فون کرکے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت اوراس میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے ہم مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے ناسور کےخاتمے کی کوشش کریں گے۔