خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی نیوی شپ یارڈ میں تیار کیئے جانے والے ٹینکر فلیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔ وزیراعظم کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جانے والے وارشپ ٹینکر فلیٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ سترہ ہزار ٹن فلیٹ ٹینکر نیوی شپ یارڈ اور ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ۔ فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔ توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ایدھی ہوم بھی جائیں گے۔ جس کے باعث ضلعی انتظامیہ ہنگامی طور پر متحرک ہو گئی۔ اطراف کی سڑکوں کی مرمت اور صفائی کا کام شروع کر دیا اور علاقے سے کچرے کے ڈھیر بھی صاف کئے جارہے ہیں ۔