خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےگورنرہاؤس میں پرہیزی کھانا کھایا

اسلام آباد آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے دل کے آپریشن کے بعد کراچی کا پہلا دورا کیا اور وہاں مصروف ترین دن گزارا،گورنرہاؤس کراچی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں وزیراعظم نواز شریف نے پرہیزی کھانا کھایا اور صرف سادے چاول اور نہاری پر اکتفا کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان نیوی کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب اور پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحری 4 میں شرکت کی ،وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات بھی کی جبکہ وزیراعظم نے نیشنل بنک میں یوتھ لون اسکیم کی تقریب میں بھی شرکت کی ، کراچی کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نوازشریف کیلئے گورنرہاؤس میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا،کھانے میں مرغی،مچھلی اوربکرے کاگوشت، مٹن پلاؤ شامل تھاتاہم ،وزیراعظم نواز شریف نے پرہیزی کھانا کھایا اور صرف سادے چاول،تلی ہوئی مچھلی اور نہاری پر اکتفا کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے نمازجمعہ گورنرہاؤس کی مسجد میں اداکی،وزیراعظم کے ہمراہ گورنرسندھ اور وفاقی وزرا نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔(ار)