خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے اکیس لاکھ چورانوے ہزار ٹیکس دیا

اسلام آباد: (اے پی پی) ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری 2015 کے مطابق سینیٹر تاج آفریدی چار کروڑ 17 لاکھ روپے کیساتھ سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ جہانگیر ترین 3 کروڑ 76 لاکھ کے ساتھ دوسرے، سینیٹر اعتزاز احسن نے ڈھائی کروڑ انکم ٹیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 21 لاکھ 94 ہزار روپے جبکہ عمران خان نے 76 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 13 ہزار روپے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 39 لاکھ 13 ہزار روپے، اسپیکر ایاز صادق نے 13 لاکھ 73 ہزار روپے ، شیخ رشید نے 3 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ چوہدری نثار نے 8 لاکھ 47 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے 76 لاکھ روپے سے زائد، سراج الحق نے 51 ہزار روپے جبکہ ملک جاوید اعوان نے سب سے کم 920 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔