خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر اہم اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا

اسلام آباد: (اے پی پی) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کی صورت حال پر غور کیلئے وزیراعظم کی جانب سے سول و عسکری قیادت کا اجلاس سولہ ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ ایپکس کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اجلاس میں عسکری قیادت، وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور سیکورٹی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بھی زیرغور آئیں گے۔ ادھر کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرامد کا جائزہ لیا جائے گا۔