خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے یوم آزادی پر پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: (اے پی پی) قومی ایئر لائن کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا عزم لئے وزیر اعظم پی آئی اے پریمیئر سروس کے افتتاح کیلئے ایئر پورٹ پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے پریمیئر سروس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے طیارے کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہیں اس نئی سروس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے افتتاح کے بعد پی آئی اے پریمیئر کی پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائنز کے سربراہان بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے منفی سیاست مسترد کر دی ہے، قوم ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے۔