خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا ملتان ٹرین حادثہ پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہار

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیراعظم محمدنواز شریف نے ملتان میں ٹرین کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ان کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔