خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا دورہ

اسلام آباد: (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نیلم جہلم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے مجھوئی پہنچ گئے ، نیلم جہلم ہائیڈور پراجیکٹ 969 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو مجھوئی میں نیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ پر تفصیلی پر بریفنگ دی جائے گی ۔وزیراعظم توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پیشرفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ حکومت توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈور پراجیکٹ 969 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ، منصوبے سے سستی بجلی کے حصول میں مدد ملے گی ۔ نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہونے سے تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس پر انحصار کم ہو گا ۔