خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائرکرنے والےشرمندہ ہوں گے:خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،عمران خان کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔پیر کو وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔ہم آج بھی سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں اور وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کو منا کر نئی پارلیمانی تاریخ رقم کی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں،عمران خان کو پہلے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے،تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔(خ م)