خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات

وزیراعظم:(اے پی پی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنایا جارہا ہے، برطانوی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے عوام پرظلم وستم بندکرانے میں کردار ادا کریں۔ نیویارک میں ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی صورتحال سےبرطانوی وزیراعظم تھریسامے کوآگاہ کیا،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی بھرپورطریقے سےجاری ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوربھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرکاز کیلئےپاکستان کامؤقف دوٹوک اورواضح ہے ،کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کیاجائے،جموں کشمیرکے عوام کواپنافیصلہ خود کرنے کااختیار دیاجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگرعالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی بندکرانے میں کامیاب نہ ہوئی تو بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزیداضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔برطانوی وزیراعظم نے معاشی استحکام کےلیے حکومتی کوششوں کو بھی سراہا۔