خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں دورہ امریکہ کےحوالےسےامورزیرغور

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔جمعہ کو وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت یہاں وزیراعظم ہاؤ س میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔وزیراعظم میاں نوازشریف کو اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے قومی سلامتی امور کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔(خ م)