خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی لندن میں میاں نواز شریف سے اہم ملاقات

وزیراعظم کی لندن میں میاں نواز شریف سے اہم ملاقات
لندن:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف، حسن نواز اور مریم نواز بھی موجود ہیں۔ یہ ملاقات نوازشریف کے صاحب زادے کے دفتر میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر پارٹی صدارت چھوڑنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور اس ملاقات کا مقصد انھیں اس فیصلے کے لیے قائل کرنا ہے۔ البتہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسے معمول کی ملاقات کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکر کے تمام تحفظات دور کریں گے۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، عبوری حکومت جون میں بنے گی۔ اسپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اسرائیل اور امریکا کو او آئی سی کے پلیٹ فورم سے مضبوط بیان دیا گیا ہے۔
یہ ملاقات نوازشریف کے صاحب زادے کے دفتر میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر پارٹی صدارت چھوڑنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور اس ملاقات کا مقصد انھیں اس فیصلے کے لیے قائل کرنا ہے۔ البتہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسے معمول کی ملاقات کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکر کے تمام تحفظات دور کریں گے۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، عبوری حکومت جون میں بنے گی۔ اسپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے۔