خبرنامہ پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ کے حکم پر2نادرا اہلکار گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا ء میں ملوث 2نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ محمد کامران اور را محمد وسیم کو ایف آئی اے نے کراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا ء میں ملوث 2نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ محمد کامران اور را محمد وسیم کو ایف آئی اے نے کراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا، دونوں اہلکاروں کی نشاندہی ملک بھر میں جاری قومی شناختی کارڈ ز کی تصدیق کی مہم کے دوران کی گئی،محمد کامران کراچی کا رہائشی اور 2003سے نادرا ملازم ہے۔ را محمد وسیم 2004 سے نادرا میں ملازم ہے اور چوہڑ چوک راولپنڈی میں تعینات تھا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والے اور ملکی سیکیورٹی کو دا پر لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ نے نادرا حکام کو جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔(رڈ)