خبرنامہ پاکستان

پاکستان اورترکی دفاعی شعبےمیں اعلیٰ سطح پرتعاون کررہے ہیں:ترکی

کراچی (آئی این پی) ترکی کے انڈر سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دفاعی شعبے میں اعلیٰ سطح پر تعاون کررہے ہیں ‘ شپ فلیٹ کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا‘ پاکستان اور ترکی کا مختلف شعبوں میں تعاون تاریخی ہے۔ جمعہ کو ترکی کے انڈر سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اسماعیل نے شپ یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا مختلف شعبوں میں تعاون تاریخی ہے اور ترکی کی حمایت کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ ترکی کے پاس پاکستان کے ساتھ بھائی چارے اور دوستی پر مبنی تعلقات ہیں پاکستان اور ترکی دفاعی شعبے میں اعلیٰ سطح پر تعاون کررہے ہیں جس سے شپ وار فلیٹ کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تکنیکی تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاک بحرین کے ساتھ کئی منصوبوں میں تعاون کریں گے اور دونوں ملکوں کی افواج میں تعاون خوش آئند ہے۔ پاکستان کو ترکی میں دفاعی ترقیاتی پروگرام میں شامل کریں گے اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ (ن غ)