خبرنامہ پاکستان

پاکستان جانا یاجہنم جاناایک ہی چیز ہے، بھارتی وزیردفاع کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کو جہنم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جانا یاجہنم جاناایک ہی چیز ہے ،پاکستان بڑا نقصان دینے کے قابل نہیں لیکن چھوٹے زخم دینے کی کوشش کررہا ہے ۔بھارتی ٹی وی ’’سی این این نیوز 18‘‘ کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر کا کہنا ہے کہ پاکستان جانا یاجہنم جاناایک ہی چیز ہے ،پاکستان بڑا نقصان دینے کے قابل نہیں لیکن چھوٹے زخم دینے کی کوشش کررہا ہے۔منوہر پریکر کا حالیہ بیان وزیراعظم نریندرمودی کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بلوچستان اور آزادکشمیر کے عوام پر پاکستانی مظالم کی بات کی تھی ۔