خبرنامہ پاکستان

پاکستان جمہوریت اورجمہوری اداروں کی مضبوطی کواہمیت دیتا ہے: سٹیفانوگیسٹو

اسلام آباد: (آئی این پی) یورپی یونین کے قائم مقام نمائندے سٹیفانوگیسٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کئی شعبوں میں تعلقات ہیں،پاکستان جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کو اہمیت دیتا ہے۔ منگل کو یورپی یونین کے قائم مقام نمائندے سٹیفانوگیسٹو سارک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی شعبوں میں تعلقات ہیں،پاکستان جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کو اہمیت دیتا ہے،یورپی یونین وفاق اور صوبائی سطح پر منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کر رہاہے،جنوبی ایشیاء کی آبادی میں نوجوانوں کا بڑا تناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔(خ م)