خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے، دفترخارجہ

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد در حقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے پر دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی معاملات پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امریکی انتظامیہ کے جواب اور تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے اور 15 سالوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120 بلین ڈالرز خرچ کیے، ہم اپنے شہریوں اور خطے کے امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ امریکا کا پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد در حقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے اور پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں اور پاکستان کے اقدامات سے القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے جب کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر بہترین بارڈر مینیجمنٹ کا نظام متعارف کرایا لیکن افغانستان میں امن افغان حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر کی ٹوئٹ کے بعد اب امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا ہے۔ہ پاکستان ہی اس جنگ کے خاتمہ میں موثر اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔