خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا امریکی کانگریس میں غیر ملکی افراد، اداروں اور حکومتوں کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کے قانون کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے امریکی کانگریس میں غیر ملکی افراد، اداروں اور حکومتوں کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کے قانون کی منظوری پر ہونے والے پیش رفت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ بدھ کو جاری کئے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس قانون کی منظوری کے حوالے سے اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قوانین کی اپنی علاقائی حدود سے باہر نفاذ ایک خطرناک مثال ہے جس سے عالمی پیچیدہ صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ آج کی کی دنیا بالخصوص وہ ملک اور مذاہب جن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہاں نسل پرستی اور تناؤ کی بجائے امن اور تعاون کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔