خبرنامہ پاکستان

پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا امریکا کی بدنیتی ہے، خواجہ آصف

پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا امریکا کی بدنیتی ہے، خواجہ آصف

سلام آباد: (ملت آن لائن) وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ واچ لسٹ میں رکھنے کا مطلب امریکا کا ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا ہے پاکستانی وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ہمیں دھوکا دیا۔ پاکستان کو واچ لسٹ پر رکھنا امریکا کی بدنیتی ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے جن قوموں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے متعلق امریکا کا اپنا موقف بدلتا رہا۔ اب امریکا افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ امریکا کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو ہم نے پورا نہ کیا ہو۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے حالات اور صورتحال سب کے سامنے ہے۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ واچ لسٹ میں لسٹ میں رکھنے کا مطلب امریکا کا ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکا کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکا نے ہمیشہ ہمیں دھوکا دیا، امریکا کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہوا، امریکا دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو انہیں کامیابیاں نہیں ملیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے، امریکا اپنی ناکامیوں کاذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکا نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے امریکا اپنےموقف بدلتا رہا ہے، اب امریکا افغانستان میں رہنا چاہتا ہے اور اس نے وہاں فوج بھی بڑھا دی ہے۔