خبرنامہ پاکستان

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کیس، تاخیر کا ذمہ دار کون؟: سپریم کورٹ

سٹون کرشنگ

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کیس، تاخیر کا ذمہ دار کون؟: سپریم کورٹ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر ججز کی تقرری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکرٹری قانون سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ اٹارنی جنرل نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی پر ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔کسی کو فائدہ دینے کیلئے جان بوجھ کر تقرری میں تاخیر کی جا رہی ہے، کوئی منصوبہ بندی نہ ہونا ملک کی بدقسمتی ہے: جسٹس گلزار کے ریمارکس،سپریم کورٹ میں پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار حمد نے ریمارکس دیئے کہ کوئی منصوبہ بندی نہ ہونا ہی ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کسی کو فائدہ دینے کیلئے جان بوجھ کر تقرری میں تاخیر کی جا رہی ہے، ہم نے بھی حساب کتاب کیا ہے۔جان بوجھ کر تقرری میں تاخیر کی جا رہی ہے، کوئی منصوبہ بندی نہ ہونا ملک کی بدقسمتی ہے: جسٹس گلزار کے ریمارکس،سپریم کورٹ میں پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار حمد نے ریمارکس دیئے کہ کوئی منصوبہ بندی نہ ہونا ہی ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے-