خبرنامہ پاکستان

پشاور: پی ٹی وی سنٹرمیں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

پشاور: پی ٹی وی سنٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
پشاور: (ملت آن لائن) ترجمان ریسکیو کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے بلڈنگ کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ساڑھے چار گھنٹے کی جدودجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس آپریشن میں ریسکیو کے 40 فائر فائٹرز نے بھی حصہ لیا۔ آگ سے گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ آگ بجھانے کے لئے ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ادارے بھی موقع پر موجود تھے۔پشاور میں پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر میں لگنے والی آگ پر ریسکیو نے ساڑھے چار گھنٹے کے بعد قابو پا لیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔