خبرنامہ پاکستان

پنجاب میں سردی کی شدید لہر

پنجاب میں سردی کی شدید لہر
لاہور:(ملت آن لائن) ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ موٹر وے حدنگاہ کم ہونے کے باعث کئی مقامات پر بند رہی۔ اوکاڑہ، گوجرہ، وہاڑی، خانیوال، راجن پور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند کے باعث معاملات زندگی متاثر رہے۔ بلوچستان کے سرد علاقے قلات، کوئٹہ اور دالبندین سمیت صوبے کے بیشترعلاقے بدستور شدید سردی کی لپٹ میں ہے پارہ نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ متعدد علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث معمولات زندگی بڑی طرح متاثر ہے۔ اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 2، لاہور میں 7، پشاور 5 اور کوئٹہ میں منفی 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو میں منفی 8، قلات منفی7، دیر منفی 3 اور مری میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، گزشتہ شب شہر میں کم از کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیاردہ درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج کم از کم درجہ حرارت 10 سے 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چندروز میں سردی کی شدت میں اضافے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔