خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی کا حکومتی کرپشن کےمعاملات کومنطقی انجام تک پہنچانےکا فیصلہ

لندن: (آئی این پی) لندن میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت سے مفاہمت ہو گی نہ رعایت ، پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ پیپلزپارٹی نے حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو گمراہ کن قراردیدیا ۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی لندن میں ملکی سیاسی معاملات پر طویل مشاورت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران پانامہ لیکس ، الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے خلاف دائر ریفرنس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور سڑکوں سمیت حکمرانوں کے خلاف ہر ممکنہ راستہ استعمال ہو گا ۔ قیادت نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کے حکومتی حربے ناکام ہوں گے ۔ حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے گمراہ کن قرار دیدیا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح کیا کہ حکومت کے لئے نرم گوشہ ہے نہ ہی اسے کوئی پیغام بھجوایا گیا ہے ۔