خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی کا25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ کیخلاف تحریک التواء جمع

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ کے صارفین پر آئندہ 25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ آضافی چارج کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دی۔پیر کو پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر،غلام مصطفی شاہ ،عمران ظفر لغاری ،میر اعجاز حسین جاکھرانی ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور شازیہ مری نے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں پنجاب اور سندھ کے صارفین پر آئندہ 25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ آضافی چارج کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروائی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ صارفین پہلے ہی حکومت کی جانب سے عائد کردہ مختلف سرچارج پر بھاری رقوم ادا کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے صارفین پر آئندہ 25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ آضافی چارج سے آضافی بوجھ پڑے گا، وفاقی حکومت صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکس لگا رہی ہے،حکومت نے بجٹ میں کسانوں کیلئے اعلان کردہ پیکج ابھی تک نہیں دیا اور حکومت ٹرانسمیشن اور لائن لائسز کو کم کر نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،یہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے اسلئے اس پر فوری بحث کروائی جائے۔(رڈ)