خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی پنجاب میں مذہبی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلیے سرگرم

پیپلز پارٹی پنجاب میں مذہبی

پیپلز پارٹی پنجاب میں مذہبی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلیے سرگرم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی نے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے پنجاب میں مذہبی جماعتوں سے اتحاد کیلیے نئی صف بندی شروع کردی ہے۔ پارٹی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو اس حوالے سے پنجاب بھر کے اضلاع میں خانقاہوں کے دورے اور روحانی شخصیات سے ملاقاتوں کا ٹاسک دیا ہے جب کہ عوامی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل میں بھی بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ایکسپریس کو بتایاکہ پارٹی قیادت نے آئندہ انتخابات میں ملک بھر بالخصوص پنجاب میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کیلیے مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا ٹاسک دیا ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد پنجاب کے زیادہ سے زیادہ اضلاع میں پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا پڑی تو پیپلزپارٹی اس حوالے سے غور کرے گی۔پنجاب بھر کے اضلاع میں خانقاہوں کے دورے اور روحانی شخصیات سے ملاقاتوں کا ٹاسک دیا ہے جب کہ عوامی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل میں بھی بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔