خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کیخلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے: امیر مقام

پی ٹی آئی حکومت کی

پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کیخلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے: امیر مقام

پشاور: (ملت آن لائن)وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اور ن لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے۔
نون لیگ خیبر پختونخوا کی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان افسوسناک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور ہمیں کسی کی امداد کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار سال تک جنگلہ بس کہنے والے آج خود جنگلہ بس بنا رہے ہیں، ہم پر تنقید کرنے والے آج خود قرضے لے رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 360 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ امیر مقام نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے بجائے ہارس ٹریڈنگ کا گھر بنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ اڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔جنگلہ بس کہنے والے آج خود جنگلہ بس بنا رہے ہیں، ہم پر تنقید کرنے والے آج خود قرضے لے رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 360 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا تھا۔