خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی چوردروازےسےاقتدارمیں آنےکا خواب دیکھنا چھوڑدے، سائرہ

حافظ آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،2018 بھی مسلم لیگ ن کی فتح کا سال ہو گا،عوام اب کسی دھرنے یا احتجاج کو نہیں بلکہ تعمیرو ترقی کو پسند کرتے ہیں،پاکستان نے گذشتہ 55سالوں میں اتنی تقری نہیں کی جتنی مسلم لیگ ن کے اس موجودہ دور میں کی ہے۔جناح پبلک ہال حافظ آباد میں کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت جانے کے بعد جو حکومت ہمیں ملی ۔اس کی حالت ایک ایسے مریض کی تھی جس کے نہ گردے کام کر رہے تھے ،نہ دل کام کرتا تھا اور نہ ہی اس کے پھیپھڑے کام کرتے تھے وہ وفاقی حکومت وینٹیلٹر پر تھی اور وہ صرف مشین سے زندہ تھی ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس مریض کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور اللہ کی مہربانی سے آ ج پاکستان ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہیں اب کھل گئیں ہیں،پاکستانی روپیہ مستحکم ہو ا ہے ،روزگار کے نئے مواقع مل رہے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کی ہر وقت یہی سوچ ہے کہ پاکستان کو کس طرح آگے لے کر جانا ہے ،پاکستان کا ہر آنے والادن اسکے پچھلے دن سے بہتر ہے ۔ اب عوام کسی دھرنے یا احتجاج کی سیاست کو نہیں بلکہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو پسند کرتے ہیں۔