خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے 27 دسمبر کی مہلت؛ الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے 27 دسمبر کی مہلت؛ الیکشن کمیشن
اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کو تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 27 دسمبر تک کی مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی پیش ہوئے۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ ’ہم نے دلائل مکمل کر لیے تھے پھربھی تفصیلات طلب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، ہم نے حکم نامہ کی کاپی کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے ،ہم اپنا دفتر بھی شفٹ کر رہے ہیں مہلت دی جائے‘۔ اعظم سواتی کے مؤقف پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی طرف سے گزشتہ سماعت پر کوئی نہ تھا، ہم نے فون پر آپ کے وکلاء کو آرڈر شیٹ پڑھ کر سنائی، آپ ابھی آرڈر سن لیں اور تفصیلات فراہم کریں، ان تفصیلات کو فراہم کرنے میں کتنا وقت لگ جائے گا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی کو جواب