خبرنامہ پاکستان

چترال میں برف باری سے کاروبار زندگی ٹھپ

چترال میں برف باری سے کاروبار زندگی ٹھپ
چترال:(ملت آن لائن) چترال کے مضافاتی علاقے سینگور، بلچ، شاہ میران اوردیہہ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب برف باری ہوئی،پہاڑوں پر دو فٹ سے زیادہ برف پڑی جبکہ میدانی علاقے میں ایک انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ، برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ سردی کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ہوکراپنے آپ کوگرم رکھنے کیلئے لکڑی جلانے پرمصروف عمل ہے جس کی وجہ سے لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل میں پھسلنے سے بچنے کیلئے ڈرائیورحضرات گاڑیوں کے ٹائروں پر زنجیر باندھ کر سفر کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔