خبرنامہ پاکستان

چوہدری برادران نےنیب کودستاویزات جمع کروادیں

چوہدری برادران نےنیب کودستاویزات جمع کروادیں
لاہور:(ملت آن لائن) ناجائز اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الٰہی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی آج نیب لاہور آفس پیش ہوئے اور انہوں نے تمام دستاویزات نیب کو جمع کروا دیں۔ نیب نے اس سے قبل 6 نومبر کو چوہدری برادران کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا اور انہیں 50 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا جس میں چوہدری برادران اور ان کے اہلخانہ کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو آج نیب کو جمع کروا دی گئیں۔ چوہدری برادران کے خلاف مذکورہ کرپشن کیس نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2015 میں درج کیا گیا تھا۔ چوہدری برادران پر 2.428 ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات، آمدن سے زائد اخراجات اور ناجائر بھرتیوں کے الزامات ہیں۔
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی آج نیب لاہور آفس پیش ہوئے اور انہوں نے تمام دستاویزات نیب کو جمع کروا دیں۔ نیب نے اس سے قبل 6 نومبر کو چوہدری برادران کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا اور انہیں 50 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا جس میں چوہدری برادران اور ان کے اہلخانہ کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو آج نیب کو جمع کروا دی گئیں۔ چوہدری برادران کے خلاف مذکورہ کرپشن کیس نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2015 میں درج کیا گیا تھا۔