خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توسامنےلائیں ،اعتزازاحسن

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو میں انہیں دعوت دیتا ہوں وہ پیش کریں‘ وزیر داخلہ میرے خلاف کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے دو انکوائریاں بھی میرے خلاف شروع کی ہوئی ہیں۔ بدھ کو ٹی او آرز کے حوالے سے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔اگر ان کے حوالے سے کسی صحافی نے کوئی بات کرنی ہے تو الگ سے میرے چیمبر میں آکر کر لے مگر ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو میں انہیں دعوت دیتا ہوں وہ پیش کریں‘ وزیر داخلہ میرے خلاف کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے دو انکوائریاں بھی میرے خلاف شروع کی ہوئی ہیں۔(ن غ/ر ڈ)