خبرنامہ پاکستان

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، تعیناتی کالعدم قرار

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، تعیناتی کالعدم قرار
لاہور (ملت آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قراردےدی اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا، تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے چیئرمین پیمراابصارعالم کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تعیناتی کیلئے دو بار اخبارات میں اشتہار دیئے گئے پہلے اشتہار میں وہ چیئرمین پیمرا کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے دلائل سننے کے بعد29 نومبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا،ابصار عالم کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی، عدالت کا کہنا تھا کہ تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،لہٰذاحکومت میرٹ اور قوانین کے مطابق فوری نئی تعیناتی کرے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے چیئرمین پیمراابصارعالم کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تعیناتی کیلئے دو بار اخبارات میں اشتہار دیئے گئے پہلے اشتہار میں وہ چیئرمین پیمرا کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے دلائل سننے کے بعد29 نومبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔