خبرنامہ پاکستان

ڈولفن فورس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

ڈولفن فورس کے خلاف

ڈولفن فورس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

لاہور:(ملت ان لائن) ڈولفن فورس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈولفن فورس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی آفیسر صائمہ اکرام نے درج کرایا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اڈیالہ روڈ پرشیل پمپ کے پاس مسلح افراد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کو زبردستی روکا، جعلی صحافیوں کے ساتھ ڈولفن فورس کے اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے خواتین ملازمین کو ڈرایا دھمکایا اور گاڑی کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی۔ پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے ترکی کی طرز پر ڈولفن فورس کا قیام واضح رہے کہ 2 سال قبل حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے سے جرائم کے خاتمے کے لئے ترکی کی طرز پر ڈولفن فورس قائم کی گئی تھی جو کہ عام پولیس سے مختلف اورجدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔