خبرنامہ پاکستان

کرنل شجاع خانزادہ شہید کو داد شجاعت پیش کرتے ہیں، پرویزرشید

اسلام آباد: (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کرنل شجاع خانزادہ شہید کو داد شجاعت پیش کرتے ہیں،انتہا پسندی اور دہشتگردی کو نیست ونابود کرکے دم لیں گے۔منگل کو وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہا پسندی دہشتگردی کو ختم کرکے شجاع خانزادہ شہید کو داد شجاعت دیں گے،پرامن،محفوظ پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں سے تشکیل پارہاہے اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کو نیست ونابود کرکے دم لیں گے۔(خ م)