خبرنامہ پاکستان

کرپٹ افسروں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی، چیئرمین نیب

کرپٹ افسروں

کرپٹ افسروں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی، چیئرمین نیب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نااہل، بدعنوان اور غیرذمے دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریجنل بیوروزکی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نااہل، بدعنوان اور غیرذمے دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی سالانہ کارکرگی کا شفاف ، میرٹ اور قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے، کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور اپنی رپورٹ مارچ میں پیش کی جائے۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…سیکرٹری پورٹ قاسم سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران انتقال کرگئے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی میری ٹائم کے اجلاس میں سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب بریفنگ دے رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سینیٹ میں ایمبولینس موجود نہ ہونے پر محمد ثاقب کو چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی گاڑی میں اسپتال پہنچایا گیا۔