خبرنامہ پاکستان

کشمیریوں کی جدوجہد کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا: نثار

اسلام آباد(آئی ین پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان نہ تو بھارتی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا اور نہ ہی کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے ہٹے گا،بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بلا جوازالزامات کی روش اورمعنی خیز مذاکرات سے گریز خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔وہ منگل کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ریاستی ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے انحراف نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ جمہوری اقداروں کے علمبرداروں کے لئے لمحہ ء فکریہ ہے ،کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان نہ تو بھارتی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا اور نہ ہی کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے ہٹے گا،بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بلا جوازالزامات کی روش اورمعنی خیز مذاکرات سے گریز خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔(رڈ)