خبرنامہ پاکستان

کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت

کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سمیت سفارتکار کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے والدہ سے بھی ملاقات کرانے اور اس دوران ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کا مطالبہ مانتے ہوئے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات 25 دسمبر کو ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ ملاقات کے موقع پر ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ کلبھوشن کے اہل خانہ کے لیے ہرممکن سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں اور وزارت خارجہ کلبھوشن کے اہل خانہ کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا۔ کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارت کا موقف مسترد کردی رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔