خبرنامہ پاکستان

کوئی تو بات تو ہے ضرور: پرویز رشید

کوئی تو بات تو ہے ضرور: پرویز رشید
لاہور:(ملت آن لائن) پرویز رشید کا کہنا تھا کہ محلاتی سازشوں نے زور پکڑا تو اثرات سیاست پر ہی نہیں معیشت پر بھی ہوں گے، فیصلے بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی کارگر ہو سکتے ہیں، طاقت کے ذریعے فیصلے منوانے کا رجحان خطرناک ہو گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ طاقت کے ذریعے فیصلے ماننے سے وہ مزید طاقت ور ہونگے، جمہورت کو درپیش خطرات ایک منظم سلسلے کی کڑی ہیں اور عمران خان کس ایجنڈا پر ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے خدشات ظاہر کئے ہیں تو کوئی تو بات ہو گی۔ گزشتہ روز سردار ایاز صادق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ لگتا ہے کہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی۔ انہوں نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال کو مایوس کن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے معاملات 2002ء میں بھی نہیں دیکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے لیکن یہ ملک کے مفاد میں نہیں، اللہ کرے اسمبلی مدت پوری کرے لیکن جو کچھ پچھلے دو تین مہینوں میں ہوا مجھے نہیں لگتا کہ اسمبلی مدت پوری کرے گی۔