خبرنامہ پاکستان

کوئی خطرہ نہیں، شاہد خاقان

کوئی خطرہ نہیں، شاہد خاقان
لندن:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف حسن نواز کے دفتر پہنچے۔ حسن نواز اور مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صحافیوں نے نواز شریف کی آمد پر ان سے استفسار کیا کہ کیا آج کوئی اہم فیصلہ متوقع ہے؟ نواز شریف نے جواب دینے کی بجائے صرف مسکرانے پر اکتفا کیا۔ کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی میٹنگ میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ ان کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ حسن نواز کے دفتر پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں ایک ملاقات طے تھی، نواز شریف سے بھی ملنے آ گئے۔ ان کاا کہناا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مضبوط پیغام گیا ہے، حکومت ہر صورت مدت پوری کرے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں پر واضح کیا کہ یہ معمول کی ملاقات ہے، کوئی اہم فیصلے نہیں ہونے جا رہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 2018ء میں الیکشن جیت کر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں ایک ملاقات طے تھی، نواز شریف سے بھی ملنے آ گئے۔ ان کاا کہناا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مضبوط پیغام گیا ہے، حکومت ہر صورت مدت پوری کرے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں پر واضح کیا کہ یہ معمول کی ملاقات ہے، کوئی اہم فیصلے نہیں ہونے جا رہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی