خبرنامہ پاکستان

کچھ ثابت نہ ہونے تک وزیر اعظم کیوں جائیں ؟ ایازصادق

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کچھ ثابت نہ ہونے تک وزیر اعظم کیوں جائیں ؟وزیر اعظم کے خلاف ریفر نسز کا فیصلہ آئین وقانون کے مطابق سوچ سمجھ کر ہی کروں گا ‘ریفرنس کے ایک ایک لفاظ کو پڑ ھنا ہے کوئی مذاق تو نہیں ‘پنجاب میں رینجرز آپر یشن کی ضرورت نہیں پنجاب پو لیس بہتر کام کر رہی ہے‘پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کے معاملے پر اپوزیشن نے حکومت سے لچک دکھانے کی شرط رکھی ہے میں نے جمعہ کو حکومت کو اپنے کے مطالبے سے آگاہ کر دیا ہے ‘ملک میں دھرنوں کی سیاست کر نیوالوں کو عام انتخابات 2018 کا انتظار کر نا چاہیے‘ پنجاب میں پو لیس نے دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑ ا ہے ہم اپنی پو لیس کے اچھے کاموں کی کیوں تعر یف نہیں کرتے ؟ ۔ سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے دھر نوں سے ملک کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا اور ملک کو اس وقت دھر نوں اور احتجاج کی نہیں بلکہ ملکر جل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے آگے بڑ ھنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایازصادق نے کہا کہ ملک میں دھر نوں اور احتجاج کی سیاست کر نیوالوں کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پراحتجاج کی بجائے 2018تک عام انتخابات کا انتظار کر یں اور پھر عوام کے پاس جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پو لیس نے دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑ ا ہے ہم اپنی پو لیس کے اچھے کاموں کی کیوں تعر یف نہیں کرتے ؟ہمیں پو لیس سمیت اپنے اداروں کو مضبوط اور سپورٹ کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کا رینجرز بلانے کا مطالبہ درست ہے اور نہ ہی پنجاب میں رینجرز بلانے کی کوئی ضرورت ہے کیونکہ پنجاب پو لیس اور دیگر ادارے امن وامان یقینی بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور دیگر کے خلاف دائر ریفر نسز کا جائزہ لے رہا ہوں اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئین وقانون کے مطابق سوچ سمجھ ہی کروں گا جب تک وزیر اعظم کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوتا وزیر اعظم کیوں جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کے معاملے پر اپوزیشن نے حکومت سے لچک دکھانے کی شرط رکھی ہے میں نے جمعہ کو حکومت کو اپنے کے مطالبے سے آگاہ کر دیا ہے مگر ابھی تک حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ۔