خبرنامہ پاکستان

کچھ لوگ اپنےصوبےمیں ناکامی کےبعد پاکستان میں انارکی چاہتےہیں، عابد

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے صوبے میں ناکامی کے بعد پاکستان میں انارکی چاہتے ہیں،وزیراعظم کا نام کسی پانامہ پیپرز میں نہیں آیا نہ ہی حکومت پر کرپشن کا کوئی اسکینڈل ہے،ہم کسی سے متاثر نہیں ہوئے بلکہ لوگ ہمارے کاموں سے متاثر ہوئے ہیں،عمران کو جھوٹ بولنے کا ایوارڈ ملنا چاہیے،اب خان صاحب پہلے بہانے تلاش کر رہے ہیں،ہمارے مخالفین کو سمندر نظر آرہاہے جو آگے آئے گا،وہی سمندر سے ٹکرائے گا۔جمعرات کو وزیرمملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنے صوبے میں ناکام ہوچکے ہیں اور مخالفین پاکستان میں انارکی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کے گراف میں اضافہ ہوا ہے،مارچ 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا،وزیراعظم نواز شریف کا نام کسی پانامہ لیکس میں نہیں آیا اور حکومتپرکرپشن کا اسکینڈل نہیں ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے پر ایوارڈ ملنا چاہیے،عمران خان اب پہلے بہانے تلاش کررہے ہیں کیونکہ تمام صوبوں میں ان کے پاس حکومتیں نہیں ہیں،ہمارے مخالفین کو سمندر نظر آرہاہے جو آگے آئے گا وہ سمندر سے ٹکرائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے متاثر نہیں ہوئے لوگ ہمارے کاموں سے متاثر ہوئے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے بجلی کے نئے منصوبے لگ رہے ہیں،کرپشن کے علمبرداروں نے ڈی جی احتساب کو تبدیل کردیا ہے۔(خ م)